Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5

عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
#1
Rainbow 

   

وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی پیش کش کی۔

دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی تجدید کے حوالے سے کوششوں کا حصہ ہے۔

İmage

وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم عمران خان سے مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

İmage

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

İmage

وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کے باہر کھڑے افراد کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

İmage

وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستانی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی— فوٹو: اے ایف پی

İmage

وزیر اعظم عمران خان صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

İmage

وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر سے ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

İmage

ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی— فوٹو: رائٹرز

İmage

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی صحافیوں کے سوالات کے مفصل جواب دیے— فوٹو: اے ایف پی
Reply
#2

اللہ پاک ملک پاکستان کو اور ترقیاں عطا فرمائے 

Reply




Users browsing this thread: 1 Guest(s)