frame

Hello!

It looks like you're new here. If you want to get involved, click one of these buttons!

Sign In Register

Howdy, Stranger!

It looks like you're new here. If you want to get involved, click one of these buttons!

ثقافتی عید ’سندھی اجرک ٹوپی ڈے‘

سندھی اجرک ٹوپی ڈے کو ثقافی عید بھی کہا جاتا ہے جس کے رنگ میں کراچی سے لے کر کشمور اور کینجھر سے لے کر کارونجھر تک تمام شہر، دیہات اور بستیاں ثقافتی رنگ میں ڈھل جاتی ہیں۔
جس طرح پاکستان کے تمام صوبے اپنے ثقافتی دن مناتے ہیں اسی طرح سندھ میں بھی ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران سندھی اجرک ٹوپی ڈے منایا جاتاہے۔
پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں کثیر الثقافتی تہواروں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص، سکھر، نواب شاہ، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، دادو، ٹھٹہ، گھوٹکی، اور تھرپارکر سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے پریس کلب اور آرٹس کونسل سمیت دیگر ثقافتی اداروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے—فوٹو: وقاص علی
اس موقع پر لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا—فوٹو: وقاص علی
کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص، سکھر، نوابشاہ، خیرپور، لاڑکانہ سمیت صوبے کے تمام پریس کلب اور آرٹس کونسل میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے—فوٹو: وقاص علی
سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے —فوٹو: وقاص علی
سندھ کی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ سندھ نے دسمبرمیں ہرسال سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے—فوٹو: وقاص علی
بزرگ ہوں یا نوجوان سب روایتی سندھی ملبوسات کے ساتھ سندھی لوک گیتوں کے مدھم سروں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہوتے ہیں—فوٹو: وقاص علی
سندھ دھرتی ثقافتی ورثے سے مالامال ہے—فوٹو: وقاص علی
اس دن کو صرف سندھ کے گاؤں، دیہات اور چند شہری علاقوں میں ہی نہیں بلکہ کراچی میں بھی بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے—فوٹو: وقاص علی
Sign In or Register to comment.

Get In Touch