frame

Hello!

It looks like you're new here. If you want to get involved, click one of these buttons!

Sign In Register

Howdy, Stranger!

It looks like you're new here. If you want to get involved, click one of these buttons!

In this Discussion

کراچی کے ساحل پر پاک فوج کا پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ

دفاعی نمائش 'آئیڈیاز 2018' کے سلسلے میں پاک فضائیہ نے 'نشان پاکستان' سی ویو پر فضائی مظاہرے کا اہتمام کیا۔
ایئر شو کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ اور فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور، پاک بحریہ، فضائیہ اور آرمی کے مختلف یونٹس کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کے بینڈ نے قومی نغموں کی خوبصورت دھنیں پیش کیں جبکہ طیارے اور ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
نیوی کے پیرا ٹروپرز نے بلندی سے 'فری فال' کا مظاہرہ کیا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے یرغمالیوں کو چھڑانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے 'جے ایف 17 تھنڈر' کی پروازوں نے شرکا کی توجہ سمیٹ لی جبکہ انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈوز نے بھی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں صوبوں کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں تھے، سندھی ثقافتی اشیا کے اسٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے جبکہ سندھی لوک فنکاروں اور خیبر پختونخوا کے فنکاروں کے 'خٹک رقص' نے سماں باندھ دیا۔
ایئر شو میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز نے فلائٹ پاسٹ کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
بحریہ کے 'سی کِنگ' ہیلی کاپٹرز فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں — فوٹو: آئی ایس پی آر
ایئر شو میں نیوی کے پیرا ٹروپرز نے بلندی سے 'فری فال' کا مظاہرہ کیا — فوٹو: آئی ایس پی آر
پروقار تقریب میں پاک بحریہ اور فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کیا — فوٹو: آئی ایس پی آر
ایس ایس جی کمانڈر وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر پنجاب کو پاکستانی پرچم تھما رہے ہیں — فوٹو: آئی ایس پی آر
دہشت گردوں کے قبضے سے یرغمالیوں کو چھڑانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
پیراٹروپر پیراشوٹ کے ذریعے نیچے آرہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
پروقار تقریب میں پاک بحریہ اور فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
نیوی کے پیرا ٹروپرز نے بلندی سے 'فری فال' کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
تقریب کے دوران طیارے اور ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
تقریب کے دوران طیارے اور ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے ایف پی

Comments

Sign In or Register to comment.

Get In Touch