عیدالاضحیٰ قصابوں کی عید

عیدالاضحیٰ پاکستانی شہری نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں، لیکن دیکھا جائے تو یہ عید تو قصابوں کی ہوتی ہے جن کے عید کے تینوں دن نہایت مصروف گزرتے ہیں۔
قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنا اور پھر اس کے گوشت کی تیاری کا کام قصابوں کے سر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ عید آنے سے قبل ہی قصابوں کی بکنگ پہلے کروالیتے ہیں۔
وہ افراد جنہیں عید کے دن تک کوئی قصاب نہیں ملتا، انہیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
بکرے اور بڑے جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت کی تیاری کیلئے قصاب عید کے تینوں دن منہ مانگی رقم وصول کرتے ہیں۔
عیدالاضحیٰ کے ایام میں شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کے بڑے جانوروں کیلئے قصابوں کی خدمات حاصل کرتی ہے جبکہ بہت سے افراد اپنے جانوروں کو خود بھی ذبح کرلیتے ہیں۔
شہری بڑے جانور کی قربانی کے دوران قصابوں کی مدد بھی کرتے ہیں —فوٹو/ اے ایف پی
جانور کو قربان کرنے کے لیے قصاب منہ مانگی قیمت وصول کرتے ہیں —فوٹو/ اے ایف پی
شہری جانوی کی قربانی کے دوران اس جگہ پر بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں —فوٹو/ اے ایف پی
وہ افراد جنہیں عید کے دن تک کوئی قصاب نہیں ملتا، انہیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے —فوٹو/ اے ایف پی
بکروں کی قربانی بڑے جانوی کی قربان سے آسان ہوتی ہے، جس کے لیے ایک قصائی بھی کافی ہے —فوٹو/ اے ایف پی
بڑے جانور کو قابو کرنا بھی آسان کام نہیں —فوٹو/ فائل
فرزندان اسلام سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

Sign In or Register to comment.