عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں میں رونق

عیدالضحیٰ کے قریب آتے ہی کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ دور دراز سے مویشی اور اونٹ لے کر آنے والے بیوپاری منڈیوں سے باہر مختلف سڑکوں میں بھی مصروف ہیں۔
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں عیدالضحیٰ 22 اگست کو ہوگی۔
سندھ کے دور دراز علاقوں سے فروخت کے لیے لائے گئے قربانی کے اونٹ بھی کراچی کی کئی سڑکوں میں نظر آرہے ہیں اور اونٹوں کو مختلف ڈیزائن اور رنگوں سے سجایا گیا ہے۔
اونٹوں کو مختلف ڈیزائن اور رنگوں کے ذریعے سجایا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی
اونٹوں کو مختلف ڈیزائن اور رنگوں سے سجایا جارہا ہے—فوٹو: اے ایف پی
مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور کی آمد کا سلسلہ روز بروز بڑھ رہا ہے—فوٹو:اے ایف پی
قربانی کے اونٹ کے جسم پر مختلف ڈیزائن بنائے جارہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
بیوپاری اپنے اونٹ اور جانوروں کے ساتھ چارپائی لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
بیوپاری منڈیوں میں مزید جانور لانے میں مصروف ہیں—فوٹو: اے پی
انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں—فوٹو:اے پی
اونٹوں کے بیوپاری گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے اونٹوں کو مختلف انداز میں سجارہے ہیں—فوٹو: اے پی

Sign In or Register to comment.